ایرانی انجلینا جولی فاطمہ خویشوند کو 10سال قیدکی سزا

 

ایرانی انجلینا جولی فاطمہ خویشوند کو 10سال قیدکی سزا

 

یرانی انجلینا جولی فاطمہ خویشوند کو 10سال قیدکی سزا

فوٹو: ٹوئٹر

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جیسی بننے والی ایرانی لڑکی کوجعل سازی پر10سال قید کی سزا سنادی گئی۔ایران سے تعلق رکھنے والی خوبرو لڑکی فاطمہ خویشوند جس نےانجیلینا جولی بننے کے لیے 50سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروائیں، اب عدالت نے لڑکی کوجعل سازی پر10سال قید کی سزا سنادی ہے۔ایرانی لڑکی کو گزشتہ سال اکتوبرمیں 22 سال کی عمرمیں گرفتار کیا گیا تھا جس پرچارالزامات عائد کیے گئے تھے۔


فاطمہ خویشوند کو 10سال قیدکی سزا

اس متعلق فاطمہ خویشوند نے کہا کہ چارالزامات میں سے دو الزامات میں میں‌ بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے اورمیں 10سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کروں گی۔لڑکی نے اعتراف کرلیا تھا کہ وہ واقعی ہالی ووڈ اداکارہ جولی کی طرح نہیں اوروہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے اورنہ ہی اس نے کوئی پلاسٹک سرجریز کرائی تھیں۔

گزشتہ سال توہین مذہب کے الزام پر گرفتاری کے بعد ایرانی انسٹاگرام اسٹار کا ٹی وی پر انٹرویو نشر کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر مشہور سحر تبر کو امریکی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کی وجہ سے دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔دوسری جانب رواں سال اپریل میں ایرانی انجیلنا جولی کے لقب سے مشہور فاطمہ خیشواند کرونا کا شکار ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کی فاطمہ خیشوند کو کچھ عرصہ قبل اس وقت عالمی شہرت حاصل کی تھی جب اس نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے انجیلینا جولی بننے کی کوشش کی تھی مگر اس کوشش میں اس نے اپنا حلیہ بگاڑ لیا تھا۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی