تین عجیب و غریب اور حیران کن ویب سائٹس


تین عجیب و غریب اور حیران کن ویب  سائٹس

پیارے قارئین  آج ہم آپ کو انٹرنیٹ کی دنیا کے ایسے تین عجیب و غریب سائٹس کے بارے میں بتانے جارہے ہیں کہ جن کے بارے میں بنانے والوں کے علاوہ کسی کسی کو بھی نہیں پتہ  کہ وہ کس مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں۔ تاہم ہیں بہت دلچسپ ، اور ہو سکتا ہے آ پ بھی ان کا پسند کریں ۔  تو چلیں ان کو دیکھتے ہیں ۔


Three weird and amazing websites
ان میں سرفہرست ویب سائٹ ہے

zoomquilt

اس ویب سائٹ پر جب آپ جائیں گے تواس میں ایک تصویر خودکار طورپر کُھلے گی  پھر زوم ہوکر اس تصویر میں سے اور تصاویر اور پھر دیگر تصاویر برآمد ہوتی   رہیں گی ۔ آپ کی بورڈسے اوپر او رنیچے  والے   ایرو سے  زوم اِ ن اور آوٹ کر سکتے ہیں ۔
اس ویب سائٹ کے بنانے کا کیا مقصد ہے تو اس بارے میں بعض لوگوں  کا خیال ہے کہ اس سائٹس کے ذریعے ویب سائٹ والے اپنے لوگوں کو ایک خفیہ کوڈ فراہم کرتا ہے لیکن یہ محض قیاس ارائی ہے حقیقی علم صرف بنانے والے ہی جانتے ہیں کہ ان کے اس ویب سائٹ سے کیا اغراض و مقاصد وابستہ ہیں ۔
دوسری سائٹ کا لنک ہے

essaytyper

یہ ویب سائٹ بھی پہلی ویب سائٹ کی طرح  کچھ عجیب و غریب ہی ہے لیکن اس میں ایک طرح سے طالب علموں کے لیے دلچسپی موجود ہے  کہ جب آپ اس سائٹ کو اوپن کریں تو اس میں کچھ بھی ٹائپ کریں، ٹائپ کرنے کے بعد ایک نیو ٹیب اوپن ہوگی جس میں کوئی بھی کی پریس کرنے کے بعد خودبخود الفاظ ٹائپ ہوتے جائیں  گے۔مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں سپیلنگ کی غلطی بھی نہیں ہوتی  بلکہ سارے الفاظ درست ٹائپ ہوتے ہیں  ،لیکن اس کے علاوہ اس ویب سائٹ کے بنانے کا مقصدپہلی ویب سائٹ کی طرح غیر واضح ہی ہے
تیسری ویب سائٹ کا لنک ہے

pointerpointer

اس ویب سائٹ میں آپ ماؤس کا کرسر جس طرف بھی  لے جائیں گے ایک تصویر اوپن ہوگی جس میں شہادت کی انگلی سے اس کرسرکی طرف اشارہ کیا جارہاہوگا یہ تینوں ویب سائٹس ایسی ہیں کہ یہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں اور سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ ان کے بنانے کے پیچھے کیا سوچ کارفرما ہے ۔ آپ بھی دیکھیں اور اپنا مشاہدہ یہاں پر تبصرے کی صورت میں ظاہر کریں ۔


2 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی