واٹس اپ کا انوائٹ کرنے والالنک کس طرح بنایا جاتاہے؟

 

 

  واٹس اپ  کا انوائٹ کرنے والالنک کس طرح بنایا جاتاہے؟

واٹس اپ  کا انوائٹ کرنے والالنک کس طرح بنایا جاتاہے؟

واٹس اپ   کا لنک نیٹ پر کسی جگہ پر بھی شئر کیا جا سکتا ہے اور دوست احبا ب صرف اس  کو کلک کر کے آپ کو جائن کرسکتے    ہیں۔ یہ طریقہ نہایت آسان اور سادہ ہے ۔ تو چلیئے آپ کا مزید  وقت ضائع نہیں کرتے ۔

آپ اس لنک پر کلک کر کے اس ویب سائٹ پر آئیں ۔تھوڑا نیچے آئیں جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے اور جہاں نمبر لکھنے والاخانہ ہے اس میں  اپنا وہ نمبر لکھیں کہ جس پر آپ کا واٹس اپ نمبر بنا ہوا ہے اور آپ وہ دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں ۔

 

Create-WhatsApp-links-1

 نمبرلکھنے کے بعد نیچے میسج والے خانے میں کچھ لکھ دیں کہ جس سے آپ کو اندازہ ہوجائے کہ آپ کے ساتھ رابطہ کرنے والا شخص کس ذریعے سے آپ تک پہنچا ہے  ، دائیں جانب  جو آ پ  نے لکھا ہو گا ، اس  کا پریویو آپ کو دکھائی دے گا کہ موبائل میں اس طرح نظر آئے گا ۔  اس کے بعد آپ نے نیچے  بٹن Generate my wa link پر کلک کرنا ہے ۔اور اس لنک کو کاپی کر لینا ہے ۔ کاپی کرنے کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں ۔ مزید آپ QR Code  کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں ، کوئی بھی اس کوڈ کو موبائل کے ذریعے سکین کر کے بھی آپ سے رابطہ کر سکتا ہے ۔

Create-WhatsApp-links-2

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی