امریکی فوج کتوں کے لئے اے آر ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی

 

امریکی فوج کتوں کے لئے اے آر ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی

امریکی فوج کتوں کے لئے اے آر ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی
Photo: Command Sight

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوج میں خدمات انجام دینے والے کتوں  سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ان کو اب جدیدترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا  ہے۔ اب ان  کتوں پر حقیقت میں اضافے کی ٹیکنالوجی (Augmented Reality(کو آزمایا جارہا ہے جس کی مد دسے امریکی فوجی دور سے کتوں کو کنٹرول کر سکیں گے ۔

  امریکی فوج کتے پراس پروڈکٹ  کو پہلی بار استعمال  کرے گی  اور کتے کو اس پروڈکٹ کے ذریعے دکھائے جانے والےکچھ اضافی نشانوں  کے ذریعے مطلوبہ ٹارگٹ تک پہنچنے کے لیے رہمنائی کرے گی ۔علاوہ ازیں  کتے کے ساتھ باندھے ہوے اس نظام کے ساتھ منسلک سپیکر کے ذریعے کُتے کو آواز کے ساتھ  بھی حکم دیا جا سکے گا ۔مگر سائنسدان کسی وقت کتوں کے کنفیوز ہونے کی وجہ سے  100% نتیجہ حاصل کے حوالے سے پُر امید نہیں ہیں ۔

تاہم وہ پُرامید ہیں کہ کتے اس نظام سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے جیسا کہ ان کو آپریشن کے وقت حفاظتی سامان اور آلات سے لیس کیا جاتا ہے اسی طرح وہ اس پروڈکٹ کے ساتھ بھی یکسانیت حاصل کر لیں گے ۔  ملٹری پروجیکٹ   کےشعبہ آر اینڈ ڈی کے سنئیر سائنسدان  سٹیفن لی کے مطابق اس  پروڈکٹ کے استعمال سے فوجی کتوں کے ساتھ ہمارا رابطے کا نظام بہترین ہو جائے گا اور اس سے بہتر نتائج حاصل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اس ٹیکنالوجی سے مختلف ہو گی جو انسان استعمال کرتے ہیں  اور اس کو عام کُتوں پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ اس ٹیکنالوجی کو اب تک ہم نے روٹ ویلر کتوں پر استعمال کیا ہے اور اچھے نتائج  حاصل ہوئے ہیں ۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی