کینسر کی تشخیص کرنے والی سمارٹ نیڈل

 

    کینسر کی تشخیص کرنے والی سمارٹ نیڈل

 برطانیہ میں سائنس دانوں نے ایک "سمارٹ سوئی" تیار کی ہے جو کینسر کی کھوج اور جلد تشخیص  میں مدد یتی ہے۔محققین کا خیال ہے کہ یہ ٹیکنالوجی لمفوما کینسر کی تشخیص میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، اور تاخیر سے  نتائج ملنے کی وجہ سے  مریضوں کو جو بے چینی  ہوتی ہوتی ہے اس کو  کم کرنے میں مددگا  ر ثابت ہوگی ۔ فی الحال ، مشتبہ لمفومہ والے افراد کو اکثر خلیوں کا نمونہ فراہم کرنا پڑتا ہے ، اور نتائج تک پہنچنے میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔

 

Cancer-detecting ‘smart needles - future technology

ایکسیٹر یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیا آلہ ایک ایسی تکنیک کہ جس کو رامین سپیکٹروسکوپی کا نام دیا گیا ہے ،  کا استعمال کرتا ہے   جس کے دوران جسم کے متاثرہ حصے کو کم طاقت والے لیزر توانائی مہیا کی جاتی  ہے ، جس سے ایک  سیکنڈ کے اندر متاثرہ حصہ ردعمل ظاہر کرتا ہے

ایکسیٹر یونیورسٹی کے سائنس دانوں  اور اس پروجیکٹ کے سربراہ نک سٹون  کہتے ہیں کہ رمان سمارٹ نیڈل ، متاثرہ حصے میں ہونے والی مالیکیولر تبدیلیلوں کا جائزہ  لیتی ہے اور بیماری سے متعقلہ  خلیو ں اور ٹشوں کو پرکھتی ہے  اور یہ سب نتائج اس کی نوک میں جمع ہو تے جاتے ہیں جن کا ہم جائزہ  لے کر معلوم کر پاتے ہیں کہ جسم کا مشتبہ حصہ صحت مند ہے یا غیر صحت مند۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی