ارطغرل غازی کی جائے مدفن سوگت سے 99 ٹن سونا برآمد

 

ارطغرل غازی کی جائے مدفن سوگت سے 99 ٹن سونا برآمد

سوگوت کا علاقہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے مدفن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس علاقے کو عثمانی ریاست کا پہلا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ٹی وی سیریل اطغرل غازی کا کردار پہلے ہی عالمی شہرت حاصل کرچکا ہے لیکن اب ارطغرل غازی کے شہر کے حوالے سے ایک خبر آگئی ہے ۔ شہر سے سینکڑوں ٹن سونے کی دریافت کی خبر یں ہیں۔

ارطغرل غازی کی جائے مدفن سوگت سے 99 ٹن سونا برآمد

ترکی نے سوگوت   کے علاقے میں  ۹۹؍ ٹن  سونا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  یہ سونا ایک کھاد  کمپنی کی ملکیت والی زمین پر ایک کان کے قریب دریافت ہوا ہے۔ گیوبریٹاس   نامی کمپنی نے منگل کو سونے کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ دو برسوں  میں سونا نکالنے کی کارروائی شروع کردیں گے۔ یہ علاقہ   خلافت عثمانیہ کے بانی  کے والد ارطغرل غازی کی جائے مدفن کے طور پر مشہور ہے۔ 


 
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ۳۵؍ لاکھ اونس یعنی۹۹؍ ٹن سونا برآمد ہوا ہے جس کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے مالیت کم وبیش  ۶؍ ارب ڈالر ہوگی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو سامنے آنے والی اس خبر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دریافت کا اعلان  فرحت التین پوئراز نے کیا ہے جو  جو ترکی کے ایگریکلچر کریڈٹ کوآپریٹوز اور گیوبریٹاس کھاد کمپنی کے سربراہ ہیں۔پوئراز نے ترکی کی خبررساں ایجنسی  انادولو سے  گفتگو  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’اس کی قیمت ۶؍ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ہم ۲؍سال کے اندر سونا نکالنا شروع کر دیں گے اور ترکی کی معیشت میں اضافہ کریں گے۔‘‘ اس اعلان کے بعد گیوبریٹاس کے شیئرز میں ۱۰؍فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


 
توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر فتح دونمیز نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ ترکی نے رواں سال۳۸؍ ٹن سونا تیار کرکے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگلے ۵؍سال کے لیے ہمارا ہدف ہر سال۱۰۰؍ ٹن سونا تیار کرنا ہو گا۔‘‘یاد رہے کہ سوگوت کا علاقہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے مدفن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس علاقے کو عثمانی ریاست کا پہلا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی