نوکیا ناسا کے لئے چاند پر 4G نیٹ ورک نصب کرے گا


نوکیا ناسا کے لئے چاند پر 4G نیٹ ورک نصب کرے گا

اگرچہ آج بھی دنیا کے کچھ علاقے 4 جی نیٹ ورک سے محروم ہیں ، نوکیا کو مواصلاتی نیٹ ورک ... چاند پر انسٹال کرنے کے لئے ناسا نے منتخب کیا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی اکثر اپنے خلائی تفتیشی منصوبوں کے لئے تھرڈ پارٹی مینوفیکچرز کا استعمال کرتی ہے۔ اب وہ ایک تکنیکی مظاہرے کو عملی جامہ پہنانے اور قمری سطح کو ایک عملی تحقیقاتی فریم ورک بنانا چاہتی ہے۔ 






ایسا کرنے کے لئے ، ناسا نے نوکیا کے امریکی ڈویژن کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ دونوں کمپنیز ٹیلی مواصلات کے پھیلاؤ کے لئے "خلا میں پہلا ایل ٹی ای / 4 جی مواصلاتی نظام" تعینات کرنے کے لئے 14.1 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کریں گی۔

اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ، ناسا نے وضاحت کی ہے کہ یہ نظام چاند کی سطح پر طویل فاصلے تک ہونے والی مواصلات کو سپور ٹ  کرے گا ، اور "موجودہ معیاروں سے زیادہ تیز رفتار اور سرو س میں  زیادہ استحکام" پیش کرے گا۔

ٹویٹر پر ، نوکیا کے بیل لیبز ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ ناسا کے ٹپنگ پوائنٹ پروگرام کے حصے کے طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کا مقصد چاند کو پائیدار تحقیقی اڈہ بنانے کے لئے ضروری حالات پیدا کرنا ہے۔




نوکیا کا مزید کہنا ہے کہ یہ چاند پر قائم پہلا وائرلیس نیٹ ورک ہوگا۔ ابتدائی طور پر 4 جی ٹیکنالوجیز پر مبنی ہو گا ،پھر اس کو  5 جی پر منتقل کر دیا جائے  گا۔ مختلف ایپلی کیشنز کے مابین جو ڈیٹا کا  تبادلہ ہوتا ہے وہ اسی نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست گزرے گا ، جس سے قمری روورز (lunar Rovers)کےنظم و نسق ، نیوی گیشن سسٹم کو بہتر بنانے اور ہائی ڈیفینیشن ویڈیو اسٹریمز کو نشر کرنا بھی ممکن ہوجائے گا۔

اس منصوبے کو انجام دینے کے لئے ، نوکیا  ،خلائی کمپنی (Intuitive Space)، جو خلائی ریسرچ کے لئے مشینوں اور آلات کی تیاری میں مہارت رکھتی ہے، کے ساتھ مل کر کام کرےگی۔ خاص طور پر خلا بازوں کو انتہائی سخت حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے چاند لینڈنگ گیئر اور ڈیزائن ماڈل تیار کیا جائے گا۔

پہلے ہی ، ایسا لگتا ہے کہ نوکیا کے امریکی ڈویژن نے اپنے کام میں اچھی خاصی پیشرفت کر رکھی ہے کیونکہ ان کا بنایا ہوا  سامان پہلے ہی منجمد درجہ حرارت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے ، علاوہ ازیں یہ اعلی سطح کی تابکاری سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ٹیک آف اور چاند پر لینڈنگ کے وقت ہونے والی وائبریشن جیسے مسائل پر قابو پانے کی توقع بھی رکھتا ہے

ان اشیاء کے بنانے والے پر اُمید ہیں کہ اب تک کی کامیابی سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مستقبل قریب میں ہم چاند پر مزید مشن مکمل کر سکیں گے جس سے بالآخر یہ ممکن ہو سکے گا کہ چاند پر کسی انسانی بستی کو بسانے کے بارے میں سوچا جا سکے ۔


Source: NASA , Mashable





Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی