گنیز ورلڈ بک آف ریکارڈ میں درج 28 قابل فخر پاکستانی ریکارڈز

 

  گنیز ورلڈ بک آف ریکارڈ میں درج 28 قابل فخر پاکستانی ریکارڈز

2010 میں شائع ہونے والے نیوز ویک میگزین میں ، پاکستان کو "ورلڈز بیسٹ نیشن" کا نام دیا گیا ہے۔ در حقیقت ، پاکستانیوں نے ایسے غیرمعمولی کارنامے سرانجام دئیے ہیں کہ  جن کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے۔197 ملین سے زیادہ آبادی والی قوم نے دنیا کو دہلا دیا۔ دنیا بھر میں کوئی شخص ایسا نہیں ہوگا ، جسے پاکستان اور اس کے بہادر لوگوں کے بارے میں معلوم نہ ہو۔موجودہ ریکارڈوں کی فہرست میں  پاکستانیوں  کے پاس ’28گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ موجود ہیں۔



1. سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس تنظیم

دنیا میں  سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس تنظیم ،عبد الستار ایدھی فاؤنڈیشن  ہے جو 1951 میں قائم کی گئی تھی۔  ایدھی تنظیم کے پورے پاکستان میں 300 مراکز ہیں۔

 



2۔سب سے چھوٹا شائع شدہ قرآن

اس کی پیمائش 1.7 سینٹی میٹر x 1.28 سینٹی میٹر x   0.72 سینٹی میٹر (0.66 x x 0.50    0.28 انچ) ہے ۔ یہ 2004  میں بہترین عربی پرنٹ میں شائع ہوا تھا  اوراس کے  571 صفحات ہیں۔

 


3. نوجوان کرکٹ ٹیسٹ پلیئر

اب تک سب سے کم عمر ٹیسٹ کھلاڑی حسن رضا ہیں جنہوں نے 1996 میں فیصل آباد ، پاکستان میں زمبابوے کے خلاف 14 سال 227 دن کی عمر میں کرکٹ کی دنیا میں پہلی مرتبہ قدم رکھا تھا۔

 


4. تیز ترین کرکٹ باؤلر

کسی بھی باؤلر کی طرف سے پھینکی جانے والی تیز ترین گیند کے لئے سب سے زیادہ الیکٹرانک پیمائش کی رفتار  100.23 mph    (161.3km /h) ہے ، شعیب اختر نے یہ گیند جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم میں  انگلینڈ کے خلاف 2003 کے ورلڈ کپ کے میچ میں کروائی تھی  ۔

 


5۔دنیا کی سب سے بڑی مسجد

مکہ مکرمہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد کے بعد ، دنیا کی سب سے بڑی مسجد (1976 میں بنی تھی) شاہ فیصل مسجد ہے۔ یہ مسجد دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے ، اس میں تقریبا ایک لاکھ افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش  موجود ہے ۔

 


6.  مردوں کے اسکواش ورلڈ ٹیم کےاعزازات  زیادہ تر پاکستان نے جیتے

سب سے زیادہ مردوں کے اسکواش ورلڈ چیمپین شپ ٹیم کے اعزازات پاکستان نے جیتے ہیں جن کی تعدد 6 ہے ۔ ، جو پاکستان نے 1977 ، 1981 ، 1983 ، 1985 ، 1987 ، اور 1993 میں حاصل کیے تھے۔

 


7. سب سے زیادہ  ا سکواش چیمپیئن شپ کے ٹائٹلز حاصل کرنے والا شخص

جہانگیر خان  کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس لیے  درج کیا گیا ہے کیونکہ ان کے پا  س سب سے زیادہ عالمی چیمپیئن شپ اسکواش ٹائٹلز ہیں ۔ جہانگیر خان 5 سال تک اس  کھیل میں ناقابل شکست رہے۔ اس دوران انہوں نے لگاتار 555 میچ جیتے۔ اسکواش کی تاریخ میں یہ نہ صرف سب سے طویل جیتنے کا سلسلہ تھا بلکہ اعلی سطحی پیشہ ورانہ کھیلوں میں کسی بھی ایتھلیٹ کی جانب سے طویل ترین ناقابل شکست سکو رہے ۔ علاوہ ازیں سب سے کم  عمر فاتح  کا ریکارڈ بھی جہانگیر خان کے پاس ہے جوانہوں نے  1981 میں اس وقت بنایا کہ جب ان کی عمر 17 سال اور 11 ماہ تھی ۔

 


8. ایک سال میں سب سے زیادہ امتحانات میں اے لیول حاصل کرنے والا

18 سالہ پاکستانی علی معین نوازش ، وہ  باصلاحیت  نوجوان ہے کہ جس نے ایک سال میں 24 امتحانات دئیے اور ان میں سے نہوں نے   22 اے گریڈ ، ایک بی اور ایک سی گریڈمیں پاس کیے ۔

 


9. دنیا کا سب سے بڑا کرتہ

کُرتے کی لمبائی ایک معیاری درمیانے درجے کے کرتہ سے 30 گنا زیادہ ہے اور 101 فٹ کی حیرت انگیز اونچائی پر مشتمل  ہے۔ اگر کف کھولا جائے تو وہ 15 فٹ چوڑا ہے جبکہ ہر آستین کی لمبائی تقریبا 57   فٹ ہے۔ اس کے علاوہ ، پورے کرتہ کا وزن 800 کلو ہے اور اس کے چار بٹنوں میں سے ہر ایک کا وزن 10 کلو ہے۔ استعمال شدہ کپڑا 800 گز ہے جبکہ   450  میٹر دھاگہ استعمال کیا گیا ہے ۔ ا س کُرتے کو 50 محنتی درزیوں نے  30 دن میں مکمل کیا تھا ۔

 


10۔سب سے کم عمر سول جج

محمد الیاس نے 20 سال 9 ماہ کی عمر میں جولائی 1952 میں سول جج بننے کے لیے متعلقہ  امتحان پاس کیا تھا۔ تاہم ، میڈیکل اور دیگر عوامل کی  وجہ سے وہ فوری طور پر اپنے عہدے پر کام نہ شروع کر سکے اور پھر آٹھ ماہ بعد ہی انہوں نے پاکستان کے شہر لاہور میں سول جج کی حیثیت سے کام شروع کیا۔



(یہ سلسلہ ابھی جاری ہے )

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی